02:39 pm
کسی ملک نے کشمیر کے معاملے پر ہماری حمایت نہیں کی سوائے تُرکی کے، دنیا آپ پر بھروسہ نہیں کرتی

کسی ملک نے کشمیر کے معاملے پر ہماری حمایت نہیں کی سوائے تُرکی کے، دنیا آپ پر بھروسہ نہیں کرتی

02:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حالات میں جہاں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے اقدامات کرنے پر غور کر رہا ہے ایسے میں سوشل میڈیا سائٹس پر کچھ لوگ حکومت کے خلاف بلا جواز پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کی جانے والی تقریر کمزور تھی۔
اُس میں کوئی خاص جان نہیں تھی۔ لیکن اُس کی وجہ یہ ہے کہ مجبوری ہے۔ آپ کی معیشت بیٹھی ہوئی ہے اور آپ کے پاس اتنی گنجائش نہیں ہے کہ آپ کوئی اقدامات کر سکیں۔ کیونکہ دنیا آپ پر بھروسہ نہیں کرتی ، ایف اے ٹی ایف آپ کے گلے پڑا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف آپ کے گلے پڑی ہوئی ہے امریکہ بھی آپ کے گلے پڑا ہوا ہے دوسری جانب بھارت بھی آپ کی کمزوری دیکھ کر اس کا فائدہ اُٹھا رہا ہے جبکہ آپ کے اپنے گھر میں اتحاد نہیں ہے۔ آپ سب لوگ مل کر گھر میں لڑائی جھگڑے کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں جب گھر کے اندر اتحاد نہ ہو تو باہر کی دنیا ناجائز فائدہ اُٹھاتی ہے جو اس وقت ہو رہا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ ایک اہم بات ہے کہ خان صاحب نے کہا کہ میں نے تُرکی اور ملائشیا فون کیا اور اُن سے کہا ہے کہ آپ ہماری حمایت کریں۔ خان صاحب کو ملائیشیا سے تو کوئی خاص لفٹ نہیں ہوئی، وہاں سے اُنہیں کہا گیا کہ ٹھیک ہے سوچتے ہیں،کہ کیا جائے۔ تُرکی ہمیشہ ہی پاکستان کو سپورٹ کرتا رہا ہے لیکن تُرکی کے ساتھ رشتہ تو نواز شریف نے قائم کیا تھا۔ اردگان اور نواز شریف کے کافی مضبوط تعلقات ہیں، اس حوالے سے بھی جو کریڈٹ ہے وہ وزیراعظم عمران خان کو نہیں بلکہ نوازشریف کو جاتا ہے۔ امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ہم اس معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ ہم چاہیں گے کہ لڑائی جھگڑا نہ ہو ۔ انہوں نے نہ تو پاکستان کے مؤقف کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے بھارت کے اقدام کی مذمت کی۔ سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی سمیت اس وقت اُن تمام افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ان نازک حالات میں بھی موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا کر ان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب