03:00 pm
پاکستان کس تاریخ سے کب تک طوفانی بارشوں کی زد میں رہے گا ، جانیں

پاکستان کس تاریخ سے کب تک طوفانی بارشوں کی زد میں رہے گا ، جانیں

03:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مون سون کا اب تک کا سب سے خطرناک سلسلہ پاکستان سے ٹکرانے والا ہے، بارشوں کا سلسلہ تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی، کراچی 9 اگست سے 13 اگست کے درمیان طوفانی بارشوں کی زد میں رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دبائو کا سسٹم بن گیا ہے۔
سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی۔ لیکن اس سسٹم کے تحت پنجاب جانے کے امکانات نہیں ہیں۔ مغربی اور مشرقی ہوائوں کا ملاپ اچھی بارش تشکیل دے گا۔ کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھاربارش کاامکان ہے جبکہ تیز بارش کا سلسلہ13اگست تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودہا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ژوب، قلات ڈویژن کے چند مقامات پر تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودہا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چکوال28، سرگودہا25، جہلم 14، گجرات10، اسلام آباد (ایئرپورٹ04، زیروپوائنٹ01)، ساہیوال 04، ،قصور02، حافظ آباد، مری ایک، راولاکوٹ09، مظفرآباد (سٹی03، ایئرپورٹ02) اور گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارتنوکنڈی48، دالبندین47 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

 نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

 براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

 ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

 ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔شیخ رشید 

 ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔شیخ رشید 

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

 جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم

جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم