03:01 pm
پاکستان جلال میں آگیا ، بھارت کےساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دیے گئے ، اعلامیہ جاری

پاکستان جلال میں آگیا ، بھارت کےساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دیے گئے ، اعلامیہ جاری

03:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان نے کشمیر کے معاملے کو اقوامِ متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ پاکستان نے بھارت کو چاول، کپاس، آم، سیمینٹ، چمڑے اور کھیلوں کے سامان سمیت تمام برآمدات بند کتنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بھارت سے ہر طرح کی تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان بھارت سے نہ کوئی سامان خریدے گا نہ بیچے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان بھارت کو چاول، کپاس، آم، سیمینٹ، چمڑا، کنو، سافٹ وئیر، الیکٹرک کا سامان، کارپٹ، گوشت اور دودھ سمیت بہت سی چیزیں برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان بھارت سے ادویات، مصالحہ جات اور کئی ایشیا منگواتا ہے لیکن اب پاکستان نے بھارت سے تمام طرح کی تجارت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جبکہ پاکستان نے بھارتی سفیر کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، قومی سلامی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اپنا سفیربھارت سے واپس بلا لے گا اور بھارتی سفیر کو رخصت کر دیا جائے گا۔ پاکستان نے بھارت سے تجارتی تعلقات بھی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظمعمران خان نے پاک فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دئے دیا ہے۔ خیال رہے کہ آج وزیراعظمعمران خان کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال غور کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کچھ فیصلے کیے گئے ہیں جن کے مطابق اب پاکستان وہگہ بارڈر بند کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ پاکستان نے کشمیر کے معاملے کو اقوامِ متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے جبکہ 15اگست کو یوم آزادی بھارت کو یومِ سیاہ کے طور پہ منایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں