09:38 pm
تینوں مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم

تینوں مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم

09:38 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تینوں مسلح افواج کو سرحد پربھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کےلئے نمٹنے کےلئے ہائی الرٹ رہنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر انتہا درجے کی خلاف ورزیوں، بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری،کلسٹر بموں کے حملوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بڑی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے بری
،فضائی اور بحری فوج ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی قسم کی صورتحال مقابلہ کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے پائلٹ اور دوسرا عملہ بھی ہائی الرٹ پر ہے۔اور ماضی کے واقعات کی روشنی میں کسی قسم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اور بری فوج کو پہلے سے زیادہ چوکس پائے گئے ہیں۔جب کہ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی قدم اور ایل اوسی صورت حال پر غور ہوگا.یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتیصدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے.مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے’بھارتی وزیرداخلہامیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی.بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے. واضح رہے دو روز قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا. اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع،وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی اجلاس میں شریک تھے.قومی سلامتی کمیٹی نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں ہر طرح کا اخلاقی اختیار کھوچکا ہے، کشمیر میں فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت جلتی پر تیل کا کام کرے گی،پاکستان افغان امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، ایسے وقت میں بھارتی جارحیت قابل افسوس ہے۔

تازہ ترین خبریں

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

قتل کا ملزم رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار

قتل کا ملزم رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار

کراچی کے مضافات میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا

کراچی کے مضافات میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا