05:37 pm
 بھارت بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان میں پولیٹیکل ٹیلرنگ ہورہی ہے، زرداری

بھارت بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان میں پولیٹیکل ٹیلرنگ ہورہی ہے، زرداری

05:37 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صد ر آصف علی زرداری کا کہناہے کہ بھارت بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان میں پولیٹیکل ٹیلرنگ ہورہی ہے اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔آپ جنگ کی بات کرتے ہیں جبکہ آپ کے اپنے حالات آپ کے سامنے ہیں۔رکن قومی اسمبلی کا کہناتھا
کہ اگر میری حکومت ہوتی تو پہلادورہ ابوظہبی،دوسرا چین اور تیسراروس کا کرتا اور واپسی پر ایران سے ہوکر آتا۔پیپلزپارٹی کشمیر کاز پر ہی وجود میں آئی تھی۔ اندرا گاندھی نے بھٹو سے کہا تھا کہ یا فوجی لے لو یا زمین لے لو۔بھٹو نے جواب میں دیا کہ ہم زمین لیں گے۔ ہمیں 1971میں شکست ہوئی۔ میں وجوہات کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں کو قائداعظم کا دو قومی نظریہ سمجھ آ گیا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ہر طرح کی حکومتیں دیکھی ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبریں