05:40 pm
بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا کھلا لائسنس مل گیا

بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا کھلا لائسنس مل گیا

05:40 pm

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا کھلا لائسنس مل گیا ، پاک بھارت جنگ ناگزیر ہوگئی ہے ، جب وزیر اعظم ملک سے باہر گئے تو وزیر اعظم کو دفتر خارجہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی تھی کہ آپ نے وہاں جاکر کیا باتیں کرنی ہیں ؟ لیکن عمران خان ٹرمپ کے ٹریپ میں آگئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا
کہ قوم وزیر اعظم کو سننا چاہتی ہے اور دیکھنا چاہتی ہے ، وزیر اعظم کوقوم سے خطاب کرنا چاہئے ، آج سے دس سال پہلے ٹوئٹ نہیں ہوتا تھا ، اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو نہیں پتہ تھا کہ آرٹیکل 370ختم کیا جارہاہے؟اس کے خاتمے کے بعد بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا کھلا لائسنس مل گیا ہے۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اب پاک بھارت جنگ ناگزیر ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں