10:46 am
 پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

10:46 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے‘فیصلے سے بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہےترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی اپنا نامزد ہائی کمشنر معین الحق بھارت نہیں بھیجے گا‘یہ اقدام قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی کیا گیا ہے۔قبل ازیں قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی )نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح میں بتدریج کمی‘بھارت کے ساتھ تجارت معطل ‘دوطرفہ معاملات پر نظرثانی کرنے اور معاملہ اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیاہے،
کمیٹی نے بہادرکشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر،15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنانے کافیصلہ بھی کیاہے۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی وعسکری قیادت کے اجلاس میں کیاگیا‘ وزیراعظم نے مسلح افواج کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کے وحشیانہ چہرے ‘ نسل پرستی کے مذموم عزائم اور انسا نی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیلئے تمام سفارتی چینلز کو متحرک کیا جا ئے۔ اجلاس میں بھارتی حکومت کی جانب سے اٹھا ئے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدمات کی وجہ سے پید اہونے والی صورتحال ، مقبوضہ کشمیر کے اندر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ ، وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، وزیر تعلیم ،وزیر انسانی حقوق ، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان ، وزیر قانون ، مشیر خزانہ ، چیئرمین جوا ئنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، چیف آف آرمی اسٹاف ، چیف آف ایئر اسٹاف ، چیف آف نیول اسٹاف ، معاون خصوصی بر ائے اطلا عات و نشریات ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر ، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی ۔

تازہ ترین خبریں

 زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

 چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا

یوسف رضا گیلانی کی فتح چوربازاری،ڈکیتی اورراہزنی سے جڑی ہے ،فردوس عاشق اعوان

یوسف رضا گیلانی کی فتح چوربازاری،ڈکیتی اورراہزنی سے جڑی ہے ،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس صدر کوارسال کردی

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس صدر کوارسال کردی

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلی فونک رابطہ

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وفاقی وزراءکے الزامات: الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

وفاقی وزراءکے الزامات: الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا