12:01 pm
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جلد چین جائیں گے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جلد چین جائیں گے

12:01 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جلد چین جائیں گے، چین کی طرح عرب دنیا سے بھی پیغام آجائے گا، چین کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتے ہیں، آئندہ چند ماہ سرحدوں پر بدامنی ہو سکتی ہے، مودی بوکھلاہٹ میں آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ تاریخ میں مودی نے ایسا فیصلہ کیا ہے جو کشمیریوں کے لئے نیا شعلہ جوالہ بنے گا۔میں کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں اب کشمیری گھر میں نہیں بیٹھے گا۔ بی جے پی نے ایک مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا یہ تاریخ کا سانحہ ہے۔ 303 ممبران میں ایک مسلمان نہیں ہے۔یہ تحریک اب یو پی اور سی پی کی طرف جائے گی۔ یہ سب مسلمان ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کا پیٹرن لایا ہے اگلے تین سے چھ ماہ میں سرحدوں پر امن نہیں دیکھ رہا ہوں۔ بھارت کی طرف سے 371 دیگر جگہوں میں بھی لگا ہے وہاں پر کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔سری نگر کا جغرافیہ ایسا ہے۔ چین کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عنقریب آرمی چیف چین جائیں گے۔ چین کا لداخ سے اہم تعلق ہے۔ کوئی شخص کشمیریوں کو کمزور نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں گلی گلی میں وانی کی آواز ہے۔ مودی نے آج تمام راستے بند کرکے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ہندومت ہے۔ مودی کو امریکہ ویزہ نہیں دیتا تھا اب وہ ان کی آنکھ کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کنٹرول لائن ختم‘ شملہ معاہدہ ختم‘ مفتی آزاد کا نظریہ ختم ہوگیا ہے۔ کشمیریوں کی زندگی میں ایل او سی پر بندھے ماترم نہیں پڑھے جاسکتے۔ چین کی طرح عرب دنیا سے بھی پیغام آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل مشترکہ مہم جوئی ہے۔ سلامتی کونسل کی کشمیر پر قراردادوں کو اب اہمیت مل رہی ہے۔ مذاکرات کے راستے اب ختم ہیں۔مودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو زیر عتاب لانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مودی نے مسلمانوں سے ووٹ نہیں مانگا۔ اس نے ہندو ووٹ حاصل کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان اب آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔ وہ آر ایس ایس کی تھیوری پر عملدرآمد کرے گا۔ ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ پاکستان بھارت میں کشمیر کا مسئلہ اب حل ہونے جارہا ہے۔ بھارت کے مسلمان کیڑے مکوڑے کی طرح زندگی گزارنا ترک کردیں۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

 آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

 زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

 چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا