09:01 am
مریم نواز کی گرفتاری کے کچھ ہی لمحوں بعد شریف خاندان کی ایک اور اہم ترین شخصیت گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کے کچھ ہی لمحوں بعد شریف خاندان کی ایک اور اہم ترین شخصیت گرفتار

09:01 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیب نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو گرفتار کر لیا ۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل نیب کی ٹیم نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے
کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے،نیب کی ٹیم نے مریم نواز کو حراست میں لے لیا ہے۔خیال رہے کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن ہے۔مریم نواز جیل میں والد سے ملاقات کے لیے آئی تھیں۔تاہم اس موقع پر نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے بھی طلب کیا تھا۔‎

تازہ ترین خبریں