09:56 am
پاکستان نے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

09:56 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )پاکستان نے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس بات کا اعلان وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سمجھوتا ایکسپریس کی بوگیاں عید پر چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کے لیے استعمال کی جائیں گی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہر ٹرین میں 2 بوگیوں کا اضافہ کیا جائے گا،
یہ فیصلہ بہت اچھے وقت پر کیا گیا ہے، یہ تین چار ماہ اور اگلا سال بہت پُر خطر ہے، جنگ بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی، ایک وزیر کی حیثیت سے سمجھوتا ایکسپریس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں