03:49 pm
سلیکٹیڈ نے جن کی ڈرائیوری کی انہوں نے توکشمیر پر ساتھ نہ دیا، آخر کام آئی تو شہباز شریف کی ترکی سے دوستی

سلیکٹیڈ نے جن کی ڈرائیوری کی انہوں نے توکشمیر پر ساتھ نہ دیا، آخر کام آئی تو شہباز شریف کی ترکی سے دوستی

03:49 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے دوسرے سابق شوہر اور وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نے
جن کی ڈرائیوری کی انہوں نے تو کشمیر پر ساتھ نہیں دیا ۔ جس کی خاطر بس میں دھکے کھائے اُس نے بھی ہاتھ کر دیا ۔آخر مشکل وقت میں کام آئی تو شہباز شریف کی تُرکی سے دوستی ۔ریحام خان کے اس ٹویٹ پر تُرکی کی رہائشی ایک خاتون نے انہیں جواب میں کہا کہ میڈیم میں ترکی میں رہتی ہوں یہاں سب نون والوں کو کرپٹ کے طور ہر جانتے ہیں. ترکی میںپٹواری نئی غیور لوگ رہتے ہیں ۔اور عمران خان کا یہاں ہر بندے کو پتہ ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف کا نام تک نئی جانتا کوئی۔تم جتنا مرضی خوار ہو لو تمہیں اب گھاس نہیں ڈالنی کسی نے۔ایک اور ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ ترکی اور چین پاکستان کےوفادار ساتھی ہیں ہرمشکل میں ساتھ دیتے ہیں شیروں کی طرح سر اٹھا کے چلے ہیں ہمیشہ میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف عمران خان کی طرح جی حضوری سے سب برباد نہیں کیا ۔جبکہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ اس وقت اپوزیشن پرجھوٹے کیسز سے زیادہ مسئلہ کشمیر اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بھارت کے اقدام کے بعد سے ہی ریحام خان وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں تو انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر کشمیر کا سودا کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا تھا کہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم نے امریکہ سے واپسی پر کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ۔ کیا کشمیر کا سودا وہ ورلڈ کپ تھا جو سلیکٹڈ امریکہ سے جیت کر آیا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ ایک جنرل نیازی تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کا سودا کیا تھا اور دوسرے عمران نیازی ہیں جنہوں نے کشمیر کا سودا کیا۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا