06:21 pm
پاکستان کی جانب سے بھارت کیساتھ تجارت بند ہونے سے اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستان کی جانب سے بھارت کیساتھ تجارت بند ہونے سے اربوں ڈالر کا نقصان

06:21 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر گذشتہ روز دوسری مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات معطل ہونے سے 2 ارب ڈالر کی ٹریڈ متاثر ہو گی جس سے بھارت کو زیادہ نقصان پہنچے گا ۔ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ تجارت بھارت کے حق میں ہے اور پاکستان کی بھارت کے لیے برآمدات کا حجم صرف 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے جب کہ پاکستان کی درآمدات کاحجم 1 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے ۔
پاکستان ، بھارت کی سالانہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تجارتی تعلقات ختم کرنے کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔وزارت تجارت آئندہ کابینہ اجلاس میں سمری منظوری کے لیے پیش کرے گی جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعددرآمدوبرآمد آرڈرزمیں ترا میم کا ایس آرو جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم آفس نے وزارت تجارت کو سمری کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔ دو طرفہ تجارت معطل ہونے سے بھارت کی پاکستان کو 80 فیصدبرآمدا ت جبکہ پاکستان سے صرف 20 فیصد برآمدات ہیں۔باہمی تجارتی تعلقات بھارت کی ہٹ دھرمی اور غلط رویہ کی وجہ سے فروغ نہیں پا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 5 فیصد سے زیادہ نہیں۔یاد رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق 18-2017ء کے درمیان پاک بھارت تجارت ایک ارب 84 کروڑ ڈالر تھی جس میں 80 فیصد بھارت کی پاکستان کو برآمدات تھیں۔ گذشتہ مالی سال پاک بھارت باہمی تجارت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔اس طرح پاکستان کا بھارت سے تجارتی خسارہ سوا ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ وزارت تجارت کے مطابق گذشتہ مالی سال 19-2018ء کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت 2ارب 12کروڑ رہی۔ بھارت نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا سامان پاکستان کو برآمد کیا جبکہ پاکستان نے صرف 32 کروڑ ڈالر کا سامان بھارت برآمد کیا ۔جس میں سیمنٹ،نمک،تازہ پھل،خشک میوہ جات،پٹرولیم مصنوعات،چمڑا،سوڈا،المونیم اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ بھارت سے پاکستان ٹیکسٹائل کی مصنوعات،مشینری،کاٹن،سبزیاں،پھل،سویابین اور دیگر اشیا درآمد ہوئیں تاہم اب پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خاتمے سے بھارت کو شدید نقصان اُٹھانا پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں

"وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کی" وفاقی حکومت کا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

"وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کی" وفاقی حکومت کا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا، کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا، کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ ہوشربا تفصیلات

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ ہوشربا تفصیلات

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری کا بیان

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری کا بیان

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ دو دن میں ہوگا لیکن  لیگی اکثریت کیا سوچتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ دو دن میں ہوگا لیکن لیگی اکثریت کیا سوچتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

بات چیت کیلیے تیار مگرالیکشن کا فیصلہ کون کرے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حیران کن بیان

بات چیت کیلیے تیار مگرالیکشن کا فیصلہ کون کرے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حیران کن بیان

" پی ٹی آئی کے خلاف یہ بات ثابت نہ ہو تو میرا نام ثاقب نثار رکھ دینا، سلیم صافی کا چیلنج

" پی ٹی آئی کے خلاف یہ بات ثابت نہ ہو تو میرا نام ثاقب نثار رکھ دینا، سلیم صافی کا چیلنج

ایک سال سزا کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ، عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے جیل میں کیا کام لیا جانے لگا

ایک سال سزا کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ، عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے جیل میں کیا کام لیا جانے لگا

6دن بعد اگر6 لاکھ  لوگ لے آئیں تو میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

6دن بعد اگر6 لاکھ لوگ لے آئیں تو میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ