06:40 pm
واہگہ کے راستے افغان تجارت بھی معطل ، خشک میوہ جات کے ٹرکوں کو بھارت جانے سے روکدیا گیا

واہگہ کے راستے افغان تجارت بھی معطل ، خشک میوہ جات کے ٹرکوں کو بھارت جانے سے روکدیا گیا

06:40 pm

لاہور( این این آئی)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد واہگہ کے راستے افغان تجارت بھی معطل کر دی گئی ، افغانستان سے آنے والے تجارتی ٹرکوں کو واہگہ باڈر پر روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے اثراتدونوں ممالک کی تجارت پر بھی پڑے ہیں ۔
افغانستان سے آکر واہگہ کے راستے بھارت جانے والے تجارتی ٹرکوں کو واہگہ باڈر سے پیچھے ہی روک دیا گیا ۔ ڈرائیوروں کے مطابق ٹرکوں میں خشک میوہ جات ہیں جو بھارت جانے ہیں ۔ انہیں پیشگی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ انہیںبھارت جانے سے روک دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں