08:17 pm
مریم نواز کو نوازشریف اور شہبازشریف کے سامنے گرفتار کیاگیا

مریم نواز کو نوازشریف اور شہبازشریف کے سامنے گرفتار کیاگیا

08:17 pm

لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو گرفتار کرلیا، دونوں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے جہاں نیب کی ٹیم نے انہیں وارنٹ دکھا کر باضابطہ گرفتار کیا، مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر نواز شریف اور شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا
اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ رہنما او رکارکن نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز، یوسف عباس اور عبد العزیز عباس کو 8اگست کو طلبی کے نوٹسزجاری کئے گئے تھے۔ مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے مختص دن کی مناسبت سے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں۔ نیب کی ٹیم کی جانب سے کارکنوں کی مزاحمت سے بچنے کیلئے مِریم نواز کو جیل کے اندرگرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور نیب کی گاڑیاں خصوصی اجازت کے بعد نواز شریف سے ملاقات والے کمرے تک پہنچیں۔ والد محمد نواز شریف سے ملاقات کے دوران جیل حکام کی جانب سے مریم نواز کو نیب ٹیم کی آمد کے حوالے سے بتایا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف،نواز شریف کی نواسی ماہ نور صفدر،نواسہ جنید صفدر اور بھتیجا یوسف عباس بھی موجود تھے۔نیب کی ٹیم میں شامل افسر اور ان کے ساتھ موجود لیڈی اہلکار مریم نواز کے پاس پہنچے اور گرفتاری دینے کا کہا۔ مریم نواز نے وارنٹ گرفتاری مانگے تو انہیں چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کئے گئے وارنٹ دکھا دیئے گئے جس پر مریم نواز نے کہا کہ وہ نیب سے تعاون کر رہی ہیں تو ایسا کیوں کیا جا رہاہے۔تاہم نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا اور اس کے ساتھ ہی یوسف عباس کوبھی وارنٹ دکھا کر گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ حکومت ان کے خاندان کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں کس حد تک گر گئی ہے کہ اب ان کی خواتین کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی گرفتاری کے بعد ان کے ساتھ جانے والی ان کی ذاتی سکیورٹی گارڈز کی ٹیم کو جیل حکام کی جانب سے واپس بھجوا دیا گیا۔مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا او رحکومت او رنیب کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر کارکنوں نے جیل کی طرف جانے والے راستوں پر لگائی رکاوٹیں زبردستی پیچھے ہٹاکر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے جس کی وجہ سے ان کی جیل او رپولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔کارکنوں کی جانب سے اس موقع پر احتجاجاًدھرنا بھی دیا گیا جبکہ کچھ کارکنوں نے احتجاجاً اپنے کپڑے بھی پھاڑ لئے۔مِریم نواز کی گرفتاری کی کال پر لیگی رہنما او رکارکنان نیب ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور حکومت او رنیب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی۔ رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر اور عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز عوام کی موثر آواز بن چکی ہیں اس لئے انہیں دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا معلوں کی حکومت کب ختم ہو گی اورعوام کی ووٹ کے طاقت سے آنے والے کب فیصلے کریں گے۔ہم حق او رسچ کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15اگست کو مریم نواز نے مظفر آباد جانے کی کال دی، انہیں گرفتارکر کے کیا پیغام دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے15اگست کو دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانا تھا لیکن اب حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے آ چکا ہے۔ لیگی رہنماؤں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتاہے جو قوم کو جوڑتا ہے لیکن عمران نیازی تم کینہ پرور شخص ہو او رتم نے مودی کی مدد کی ہے۔ اگر گرفتاری کر کے تحفہ دینا ہی تو کشمیر کے معاملے کے بعد گرفتار کر لیتے۔ آج جب پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے تم قوم کو تقسیم کر رہے ہو۔ مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے وکلاء نے بھی ہائیکورٹ بار کے احاطے میں احتجاج کیا اور حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعر ے بازی کی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئیں۔ بعد ازاں نیب کی ٹیم مریم نواز اور یوسف عباس شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں لے کر نیب ہیڈ کوارٹر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئی۔کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر نیب ہیڈ کوارٹر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو ریمانڈ کے لئے آج (جمعہ) کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 31 جولائی کو چوہدری شوگرملزکیس میں طلبی پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نیب دفتر میں پیش ہوئی تھیں جہاں نیب کی مشترکہ ٹیم نے ان سے 45 منٹ تک تحقیقات کیں اور سوالنامہ بھی دیا تھا، سوالنامہ میں چوہدری شوگرملز میں سرمایہ کاری، قرض اورشیئرز کے حوالے سے متعلق جواب مانگے گئے تھے۔نیب نے مریم نوازکو8 اگست کودوبارہ طلب کیا تھا اور ریکارڈبھی ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری کے وقت جیل میں موجود تھا،مریم نواز کو ان کے بیمار والد اور چھوٹی بیٹی کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ اس سے بدتر صورتحال نہیں ہو سکتی تھی۔ڈاکٹر عدنان نے ”مریم نواز اریسٹڈ“کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کی۔

تازہ ترین خبریں

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

 ۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

۔مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہےجس میں وہ۔۔۔ عمران خان نے دھماکے دار انکشاف کر کے ہلچل مچا دی

۔مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہےجس میں وہ۔۔۔ عمران خان نے دھماکے دار انکشاف کر کے ہلچل مچا دی

اہم خبر۔۔۔آڈیو لیکس معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نےانتہائی اہم قدم اٹھا لیا

اہم خبر۔۔۔آڈیو لیکس معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نےانتہائی اہم قدم اٹھا لیا

پیپلز پاٹی کے اہم رہنما مرتضیٰ وہاب نے ملکی و سیاسی نظام سے مایوس ہو کر اہم ترین عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پیپلز پاٹی کے اہم رہنما مرتضیٰ وہاب نے ملکی و سیاسی نظام سے مایوس ہو کر اہم ترین عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی کے چار میچز کے دوران کتنے تماشائی سٹیڈیم آئے اورگیٹ منی کتنی پی بی سی کو موصول ہوئی؟

کراچی کے چار میچز کے دوران کتنے تماشائی سٹیڈیم آئے اورگیٹ منی کتنی پی بی سی کو موصول ہوئی؟

پولیس ایمانداری کی مثال قائم کر دی ۔۔۔ گمشدہ سونے کی انگوٹھی اور 16 ہزار روپے تلاش کر کےخاتون کے حوالے کر دئیے

پولیس ایمانداری کی مثال قائم کر دی ۔۔۔ گمشدہ سونے کی انگوٹھی اور 16 ہزار روپے تلاش کر کےخاتون کے حوالے کر دئیے

انا للہ وانا الیہ راجعون انتہائی دردناک واقعہ ۔۔۔پاکستان میںنماز کے دوران مسجد میںشدید فائرنگ حساس ادارے کےافسر شہید، کئی زخمی

انا للہ وانا الیہ راجعون انتہائی دردناک واقعہ ۔۔۔پاکستان میںنماز کے دوران مسجد میںشدید فائرنگ حساس ادارے کےافسر شہید، کئی زخمی

عامرلیاقت سے شادی سے پہلے سے ہی ۔۔۔۔ مرحوم عامر لیاقت کے سابقہ بیوی طوبیٰ کے انکشافات

عامرلیاقت سے شادی سے پہلے سے ہی ۔۔۔۔ مرحوم عامر لیاقت کے سابقہ بیوی طوبیٰ کے انکشافات