09:13 pm
کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلم امہ کیوں خاموش ہے،شیریں مزاری

کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلم امہ کیوں خاموش ہے،شیریں مزاری

09:13 pm

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلم امہ کیوں خاموش ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل اور نازی پالیسی پر عمل کر رہا ہے، اسرائیل نے فلسطین میں جو کیا وہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نازیوں والی پالیسی پر عمل کر رہا ہے،ہندوستان جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں لیکن عالمی براداری کو خبردار کرتے ہیں کہ اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا
کہ حکومت نے یو این سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کو بھی استعمال کریں گے، کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلمان ممالک کیوں خاموش ہیں اور آواز کیوں نہیں اٹھارہے، ہم مسلم امہ کی بات کرتے ہیں، کدھر ہے وہ مسلم امہ جب مسلمانوں پر ظلم و تشدد ہورہا ہے، او آئی سی کو فعال کرنے کی سخت ضرورت ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل اور نازی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارت اسرائیل کی فلسطین سے متعلق پالیسی کو مقبوضہ کشمیر میں دہرا رہا ہے، اسرائیل نے فلسطین میں جو کیا وہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نازیوں والی پالیسی پر عمل کر رہا ہے، دوسری جنگ عظیم میں نازیوں نے جس طرح چیکو سلواکیہ کو توڑا تھا اسی طرح بھارت نے کشمیر کو تقسیم کردیا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے جنیوا کنکشن کے تحت جنگی جرم کیا ہے، بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد، شملہ معاہدے، عالمی سطح پر اپنے وعدوں اور خود اپنے آئین اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام کررہا ہے اور بدمعاش ریاست بنا ہوا ہے،شیریں مزاری نے مزید کہا کہ عالمی برداری سے کشمیر میں فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت نے سفارتی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوشش کی جائے گی، ہندوستان جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں لیکن عالمی براداری کو خبردار کرتے ہیں کہ اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

 ۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

۔مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہےجس میں وہ۔۔۔ عمران خان نے دھماکے دار انکشاف کر کے ہلچل مچا دی

۔مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہےجس میں وہ۔۔۔ عمران خان نے دھماکے دار انکشاف کر کے ہلچل مچا دی