09:28 pm
بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور کو خوفناک دھمکی ، پاکستان کیخلاف کیا کام کرنے کو کہا گیا ، جانیں

بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور کو خوفناک دھمکی ، پاکستان کیخلاف کیا کام کرنے کو کہا گیا ، جانیں

09:28 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور کو خوفناک دھمکی ، پاکستان کیخلاف کیا کام کرنے کو کہا گیا ، بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور کو جاسوسی کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بات نہ ماننے پربھارتی افسر نے ڈرائیور کو دھمکی دی کہ آئندہ جب وہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین لیکر بھارتی ریلوے سٹیشن آئے گا تو اسے ایسے کیس میں پھنسایا جائے گا
کہ وہ واپس پاکستان نہیں جا سکے گا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور وگارڈز کو بھارتی اداروں کی جانب سے ہراساں کرنے پر ڈرائیور و دیگر عملہ نے ٹرین بھارت لے جانے سے انکار کردیا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس لاہور اسٹیشن سے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کی تاخیر سے روانہ ہو کر واہگہ اسٹیشن پہنچی جہاں وہ 6 گھنٹے تک کھڑی رہی اور واہگہ ریلوے اسٹیشن سے 7 گھنٹوں کی تاخیر سے بھارت کے ’اٹاری‘ ریلوے سٹیشن کے لیے روانہ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ٹرین سے 109 مسافر گئے جب کہ ٹرین کے ساتھ 11 مسافر بوگیاں اور 10 مال بردار بوگیاں بھی لگائی گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹرین ڈرائیور عرفان اور ٹرین گارڈز جاوید اور مشتاق کو بھارتی اداروں کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہراساں کیا گیا تھا جس پر ٹرین ڈرائیور اور ٹرین گارڈز نے اپنے پاسپورٹس ریلوے حکام کو ٹرین چلنے سے ایک روز قبل ہی واپس کرتے ہوئے ٹرین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی اداروں کی جانب سے ٹرین ڈرائیور عرفان کو ’اٹاری‘ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم پر واقع ایک کمرے میں لے جاکر ان کے لئے کام کرنے اور پاکستانی موبائل فون سمز، انگلش اخبار اور ملٹری ٹرینوں کی آمدورفت کے متعلق بتانے کے بارے میں کہا تھا جس پر انہوں نے انکار کردیا تھا۔ ڈرائیور کے مطابق پاکستان کے خلاف کام نہ کرنے پر اسکا بھارتی اداروں کے افسران کے ساتھ ’اٹاری‘ ریلوے اسٹیشن پر جھگڑا بھی ہوا جبکہ بات نہ ماننے پر ایس ایچ ریلوے اٹاری اسٹیشن نے ٹرین ڈرائیور عرفان کو دھمکی بھی دی تھی کہ آئندہ جب وہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین لیکر اٹاری ریلوے سٹیشن آے گا تو اسے ایسے کیس میں پھنسایا جائے گا کہ وہ واپس پاکستان نہیں جا سکے گا جس کی وجہ سے سمجھوتہ ٹرین کے ڈرائیور عرفان اور گارڈز نے جانے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں