06:28 am
مریم نواز اب ضمانت کو بھول جائیں ،نیب کے ہاتھ ایسے کونسے ثبوت لگ گئے کہـ پوری(ن) لیگ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

مریم نواز اب ضمانت کو بھول جائیں ،نیب کے ہاتھ ایسے کونسے ثبوت لگ گئے کہـ پوری(ن) لیگ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

06:28 am

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب حکام نے اس حوالے سے ڈاکیومنٹس دیکھے ہیں۔ویسے تو نیب 90دن کا ریمانڈ لے سکتی ہے تاہم خاتون ہونے کی وجہ سے ان کم ریمانڈ لیا جائے گا۔لیکن جوثبوت نیب کے پاس آئیں اس کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت ممکن نہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اگر عدالت میں پراسیکیوشن بہتر طریقے سے کی جاتی ہے
تو مریم نواز کی ضمامت ہونا مشکل ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اب سے کچھ دیر قبل نیب نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا جہاں وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے آئی تھیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نواز شریف کے بھتیجے اور مرحوم عباس شریف کے صاحبزادے یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا گیا۔دونوں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے جہاں نیب کی ٹیم نے انہیں وارنٹ دکھا کر باضابطہ گرفتار کیا ، مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر نواز شریف اور شریف خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئے جبکہ رہنما او رکارکن نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹرکے باہر بھی پہنچ گئے اور شدید نعرے بازی کی۔۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کے دوران تحویل میں لیا گیا۔مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے وکلاء نے بھی ہائیکورٹ بار کے احاطے میں احتجاج کیا اور حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعر ے بازی کی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔

تازہ ترین خبریں