01:39 pm
چودھری شوگر ملز کیس: مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

چودھری شوگر ملز کیس: مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

01:39 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے دونوں کو 21 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا آپ کے پاس کیا ہے، مریم کے اکاؤنٹ سے کس کے پاس پیسے گئے، ایک سال سے انکوائریز چل رہی ہیں کیا لائے ہیں۔ نیب نے کہا نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا،
مریم نواز چوہدری شوگر مل کی ڈائریکٹر ہیں، 1992 سے 1997 تک ڈائریکٹر رہیں، 84 لاکھ روپے کے شیئر تھے جو 41 کروڑ کے ہو گئے، یہ شیئر کس سے خریدے، رقم بارے معلومات نہیں دی جا رہی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جج احتساب عدالت نے پوچھا جب پانامہ کیس آیا ہے تو وہاں مریم کے شیرز کی بات کیوں نہیں آئی۔ جس پر نیب نے کہا جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بات آئی تھی، پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے صرف تین خاص ریفرنس تھے، جو نواز شریف کے حوالے سے تھے۔ جج نے استفسار کیا پانامہ والے کیس میں کیا ہوا تھا جس پر نیب نے کہا اس میں تین ریفرنس داخل کرنا کا کہا جس میں چوہدری شوگر ملز شامل نہ تھا۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز نیب کے سوالوں کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں، مریم نے جو شیئر 2008 میں خریدے وہ نواز شریف کو 2015 ٹرانسفر کر دیئے۔عدالت نے استفسار کیا مریم نواز کے خلاف انکوئری کب شروع کی گئی۔ نیب نے کہا مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں، گرفتاری سے پہلے انہیں طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں، شروع میں مریم نواز کے 8 لاکھ سے زائد شیئر تھے، 2008 میں مریم نواز کے نام 41 کڑور روپے کے شیئرز تھے، مریم نواز سے پوچھا تھا کہ فارن انویسٹر کون ہیں نہیں بتایا گیا، یوسف عباس چوہدری شوگر مل میں شئیر ہولڈر رہے اور ڈائیریکٹر بھی رہے ہیں، یوسف عباس کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا۔ احتساب عدالت نے نیب سے استفسار کیا آپ کے پاس کیا مواد ہے جس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ نیب نے نے کہا یوسف عباس کے اکاؤنٹ میں رقم آنے کے بعد چوہدری شوگر مل منتقل کی گئی۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اپنے دلائل میں کہا ان بنیادوں پر مریم کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، آئین کی دفعہ 10 شہریوں کو تحفظ دیتا ہے، بغیر اطلاع کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، جن بنیادوں پر گرفتار کرنا ہوتا ہے اس کے لئے مذکورہ مواد ظاہر کرنا پڑتا ہے۔


تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج