03:39 pm
 تحریک انصاف حکومت کی جانب سے سی پیک معاہدوں کی خفیہ دستاویزات آئی ایم ایف سے شیئرکرنےکا انکشاف

تحریک انصاف حکومت کی جانب سے سی پیک معاہدوں کی خفیہ دستاویزات آئی ایم ایف سے شیئرکرنےکا انکشاف

03:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹردانش نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سی پیک معاہدوں کی خفیہ دستاویزات شیئر کرنے کا انکشاف ہو اہے، آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریزا نے اقرار کیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک معاہدوں کے تمام دستاویزات ہم سے شیئر کی ہیں،وزیراعظم کو چاہیے کہ عوام کو وضاحت پیش کریں۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹردانش نے اپنے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے سوال
کرتا ہوں کہ 19جولائی کو آپ کے خسروبختیار کہتے ہیں کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ سی پیک کا کوئی ڈاکیومنٹ شیئر نہیں کیا۔ جبکہ آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریزا نے اقرار کیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک معاہدوں کے تمام دستاویزات ہم سے شیئر کی ہیں۔ ڈاکٹر @DrDanish5 نےبتایاہےکےسی پیک کےسارےایگریمنٹ جوانتہائی اہم اور کانفیڈینشل تھے ۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹردانش نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ اگر ایسا کچھ ہوا ہے تووزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ عوام کو بتائیں، کہ سی پیک معاہدوں کے خفیہ دستاویزات کیوں آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئیں؟سی پیک کا تعمیری عمل سست روی کا شکار کیوں ہے؟ اسی طرح چین کو ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہتا تھا آض اس حساس مسئلے پرخاموش کیوں ہے؟ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچینی سفارتکار لی جیان ژاؤ نے اپنے پیغام میں کہا کہ احسن اقبال سی پیک کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے احسن اقبال کو سی پیک مین کا خطاب دیا اور کہا کہ احسن اقبال مین آف ایکشن اور دیانتدار شخص ہیں۔اس سے قبل سابق وزیر احسن اقبال نے چینی سفارتکار لی جیان ژاؤ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ انہوں نے چینی سفارتخانے میں سفارتکار لی جیان ژاؤ کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ لی جیان نے سی پیک کے ثمرات حاصل کرنے میں میرے ساتھ کام کیا۔ یہ پاکستان کے ایک فولادی دوست ہیں۔ پاکستان چھوڑنے پر میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لی جیان ژاؤ کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔

تازہ ترین خبریں