04:59 pm
گرفتار کزنز کی عدالت میں پیشی، حمزہ شہبازاور مریم نواز کی ملاقات کا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

گرفتار کزنز کی عدالت میں پیشی، حمزہ شہبازاور مریم نواز کی ملاقات کا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

04:59 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور مریم نواز کی عدالت پیشی پر ملاقات ہوئی۔حمزہ شہباز اور مریم نواز گلے ملے، حمزہ شہباز نے مریم کو سر پر اور کندھے ہاتھ رکھ کر پیار دیا۔اس حوالے سے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔اس موقع پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور بیٹے جنید صفدر بھی موجود دتھے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو آج صبح احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا گیا
۔اس موقع پر صحافی نے غیر رسمی طور پر مریم نواز نے سوال کیا کہ سب کو آپ پر اتنا غصہ کیوں ہے ؟ جس پر مریم نواز نے زیر لب مُسکراتے ہوئے جواب دیا کیونکہ میں جوتے پالش نہیں کرتی۔میں جوتے پالش کرنے کو بُرا سمجھتی ہوں۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ جو لوگ عوام کے نمائندے ہوتے ہیں انہیں عزت دی جانی چاہئیے۔ حکومت چلانا عوام کے نمائندوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی دائرے سے جو بھی باہر نکلے گا میں اُس کے خلاف آواز اُٹھاؤں گی۔اور یہی چیز لوگوں کو پسند نہیں ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں سب جیل قرار دئے جانے والے نیب کے ڈے کئیر سینٹر میں رکھا گیا۔مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کسی میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا۔ آج صبح مریم نواز کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا۔مریم نوازاور یوسف عباس کو احتساب عدالت کےجج جوادالحسن کےروبروپیش کیا گیا۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر ، جنید صفدر ، رانا اقبال ، خرم دستگیر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرے۔ جس پر احتساب عدالت نے چودھری شوگرملز کیس میں سابق وزیر اعظمنواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاور بھتیجے یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جو کچھ دیر بعد سنا دیا گیا ۔ احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کو جسمانی ریمانڈ پر 21 اگست تک نیب کے حوالے کر دیا۔

تازہ ترین خبریں