05:09 pm
مسلم لیگ(ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تمام درخواستیں مسترد

مسلم لیگ(ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تمام درخواستیں مسترد

05:09 pm

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ(ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کردیں،جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف 3 الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی انتخابت کے خلاف لیگی رہنما شجاع الرحمان ملک جب کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اصغر مری اور اشرف ساگر نے درخواستیں دائر کی تھیں
،درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ کئی برسوں سے مسلم لیگ(ن)کی جنرل باڈی کا اجلاس ہی نہیں ہوا جب کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بھی انتہائی کم تھا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ(ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

تازہ ترین خبریں