05:17 pm
بارش کی بیشگوئی، سندھ کے تین اضلاع میں ایمرجنسی کا اعلان

بارش کی بیشگوئی، سندھ کے تین اضلاع میں ایمرجنسی کا اعلان

05:17 pm

کراچی (آ ئی این پی)وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر اندرون سندھ 3اضلاع میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا،محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے بعد جمعرات کے روز وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ چیف سیکریٹری سمیت دیگر افسران شریک ہوئے
،کمشنر حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،پی ڈی ایم اے کے نمائندے نے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی،وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے 150 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی کی ہے لہذا ہماری تیاری ہر لحاظ سے فول پروف اور متاثر کن ہونی چاہیئے،انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کا اخراج، لوگوں کی حفاظت اور متاثرین کا انخلا حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، محکمہ آبپاشی کی جانب سے شرکا کو دریا سندھ میں پانی کی صورت حال پر بریف کیا گیا،جس کے بعد مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر کمشنر اور ڈی سی کے پاس مکمل ڈیٹا بیس ہونا چاھیے کہ حکومت اور نجی مشنری بشمول ڈی واٹرنگ پمپ، ڈوزر، ٹریکٹرزاور جنریٹر بوقت ضرورت حاصل کئے جاسکیں۔کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے معصوم جانوں کے ضیاع کو ناقابل معافی قرار دے کر الیکٹرک کو مستقبل کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

تازہ ترین خبریں