01:43 pm
عمران خان کی قیادت کا کارنامہ۔۔ مراد سعید کے بعد ایک اور وزارت نے 121ارب روپے اضافی کما لئے

عمران خان کی قیادت کا کارنامہ۔۔ مراد سعید کے بعد ایک اور وزارت نے 121ارب روپے اضافی کما لئے

01:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام، ٹرانسمشن اور ڈسٹریبیوشن کے دوران ہونے والے بجلی کے ضیاع کو روکنے اور ریکوری کو یقینی بنانے سے گزشتہ 9 ماہ میں 121 ارب اضافی اکٹھے کر لیے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے
کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذریعہ بلوں کی وصولی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں اکتوبر 2018 سے جون 2019 کے دوران 121 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پاور ڈویژن کی تیار کردہ کارکردگی کی رپورٹ کے مطابق نو ماہ کی مدت کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز (ٹی اینڈ ڈی) میں 1.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس سے 1.60 بلین روپے کا مثبت مالی اثر پڑا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تقسیم کار کمپنیوں کو پرانے وصولیوں میں سے 8 ارب روپے کی وصولی کا ہدف دیا گیا تھا۔ تاہم کمپنیوں نے اکتوبر 2018 سے جون 2019 کے عرصے میں آمدن میں 121.1 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ حالیہ مہینوں میں بجلی کے شعبے نے اصلاحات کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔جس میں نظام کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی اور تکنیکی دونوں اقدامات شامل ہیں۔ادارے کی کوشش ہے کہ بجلی کو عوام کے لیے سستا کیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔خیال رہے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں خصوصی طور پر وفاقی وزیر عمر ایوب کا نام لے کر تعریف کی تھی کہ پہلی مرتبہ بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے اور تقریباً 6000ایف آئی آرز بجلی چوروں کے خلاف کاٹی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی بلزکی وصولیوں میں 81ارب اضافے پر وزیرتوانائی عمر ایوب اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہیں، انہوں نے کہا کہ شاباش اچھا کام جاری رکھیں، یہ ہے نیا پاکستان، بجلی بلز وصولی کی مد میں آئندہ سال 120ارب روپے اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بجلی بل کی وصولی میں 8ماہ میں 81ارب کا اضافہ ہوا۔جس پر عمر ایوب اور ٹیم کو مبارکباددیتا ہوں۔ انہو ں نے کہا کہ شاباش اچھا کام جاری رکھیں،یہ ہے نیا پاکستان۔

تازہ ترین خبریں