02:10 pm
پنجاب کے سرکاری وزراء اور سرکاری افسران پر  بغیر اجازت غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد

پنجاب کے سرکاری وزراء اور سرکاری افسران پر بغیر اجازت غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد

02:10 pm

لاہور( آن لائن ) پنجاب حکومت نے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کر تے ہوئے سرکاری وزراء اور افسران کی موجیں ختم کر کے بغیر اجازت غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے تفصیلات کے مطابق وزیر ہوں یا سرکاری بابو قومی خزانے کا بے دریغ استعمال اب صوبہ پنجاب میں نہیں ہو گا، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت نئی پالیسی لے آئی۔
کفایت شعاری پالیسی مالی سال دو ہزار انیس بیس کیلئے جاری کی گئی ہیجس کے تحت وزرائ� اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہوں گے،پاکستان سے باہر علاج بھی نہیں کرا سکیں گے۔نئی گاڑیوں اور ائرکنڈیشنز کی خریداری پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، صوبائی وزرائ� قومی خزانے سے گھروں کی تزئین وآرائش کرا سکیں گے نہ ہی اب فائیو اسٹارز ہوٹلز میں سرکاری خزانے سے سیمینارز اور ورکشاپ ہوں گی۔پنجاب حکومت کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،ترقیاتی منصوبوں کیاشتہارات پی سی ون سے ہی دئیے جائیں گے، نئے مالی سال کیلئے کفایت شعاری کمیٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں

تازہ ترین خبریں