07:22 pm
نیب نے عید کے موقع پر شریف خاندان کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی

لاہور( آن لائن )نیب نے شریف فیملی کو عید کے موقع پر اہل خانہ سیملاقات کی اجازت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی حراست میں موجود مریم نواز ، حمزہ شہباز اور یوسف عباس عید الاضحی کے موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نیب نے دو روز قبل کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔مریم نواز پر چودھری شوگر ملز کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں جس کی تحقیقات کے لیے نیب نے مریم نواز کو حراست میں لیا ۔ مریم نواز کو گذشتہ روز احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی 11 جون کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے صاحبزادے یوسف عباس کو بھی دو روز قبل ہی نیب نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتساب عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔ یوسف عباس بھی چودھری شوگر ملز کیس میں نامزد ہیں اور ان پر بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ شریف خاندان کے تینوں افراد اس وقت نیب کی حراست میں ہیں اور ریمانڈ پر ہونے کی وجہ سے ان کی عید الاضحی نیب حراست میںہی گزرے گی تاہم اب نیب نے عید الاضحی کے موقع پر شریف خاندان کے زیر حراست افراد کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری