08:12 pm
قومی اسمبلی میں شیخ رشید اور فواد چودھری میں نوک جھوک

قومی اسمبلی میں شیخ رشید اور فواد چودھری میں نوک جھوک

08:12 pm

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک کی باتیں بھی منظر عام پر آئیں،شیخ رشید احمد نے کابینہ کے روبرو فواد چوہدری کو کھری کھری سنادیں او ر کہاکہ آپ سے اپنی وزارت تو چلتی نہیں، ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں،آپ کا کام ہی ہر دوسری وزارت میں ٹانگ اڑانا ہے،
آپ پتہ نہیں کس کے کہنے پر اپنے وزیراعظم کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں میں کوئی بھی کام اپنے وزیراعظم سے پوچھے بغیر نہیں کرتا، میرے وزیر ریلوے ہوتے ہوئے بھارت کو کوئی ٹرین نہیں چلائی جائے گی، شیخ رشید کے فواد چوہدری کو برجستہ جوابات پر عمران خان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، تمام وزار نے شیخ رشید کے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے اقدام پر تعریفی کلمات کہے۔تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء شیخ رشید اور فواد چوہدری میں اختلاف سامنے آ گئے ۔ کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ذرائع شیخ رشید کے مطابق آپ سے اپنی وزارت تو چلتی نہیں، ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں،آپ کا کام ہی ہر دوسری وزارت میں ٹانگ اڑانا ہے،شیخ رشید احمد نے کابینہ کے روبرو فواد چوہدری کو کھری کھری سنادیں،میں کوئی بھی کام اپنے وزیراعظم سے پوچھے بغیر نہیں کرتا۔شیخ رشیدنے کہا کہ فواد چوہدری آپ پتہ نہیں کس کے کہنے پر اپنے وزیراعظم کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔شیخ رشید کے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے اقدام پر تمام وزار نے تعریفی کلمات کہے۔ زرائع کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ میرے وزیر ریلوے ہوتے ہوئے بھارت کو کوئی ٹرین نہیں چلائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے فواد چوہدری کو برجستہ جوابات پر عمران خان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے رائے دی کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے زریعے دونوں اطراف کے منقسم خاندان مل بیٹھتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپ اپنی وزارت دیکھیں، مجھے پتہ ہے بہتر کیا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے جواب دیا کہ میری وزارت میں مداخلت نہ کریں نہ اس کی اجازت دوں گا،سمجھوتہ ایکسپریس اور دیگر ٹرینوں سے قابل اعتراض اشیا ہمارے ملک میں آتی ہیں،سمجھوتہ آور تھر ایکسپریس کا جاری رہنا کشمیریوں کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان کی جانب سے شیخ رشید کے موقف کی تائید کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم بھی شیخ رشید کے موقف کے حامی نکلے، بندش کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبریں

پولیس نے پشاورکوبڑی تباہی سے بچا لیا

پولیس نے پشاورکوبڑی تباہی سے بچا لیا

 اپوزیشن بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ،جو پاک فوج پر یلغارکررہی ہے،فردوس

اپوزیشن بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ،جو پاک فوج پر یلغارکررہی ہے،فردوس

 ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

سیالکوٹ:ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق،11زخمی

سیالکوٹ:ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق،11زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان