03:13 pm
خراب موسم کےبعد کل بھی پروازیں منسوخ رہیں گی

خراب موسم کےبعد کل بھی پروازیں منسوخ رہیں گی

03:13 pm

کراچی(آئی این پی) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی نا موافق صورتحال کے باعث پی آئی اے نے 10 اور 11 اگست بروز ہفتہ اور اتوار کے لئے اپنی بعض پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں 10 اگست 2019 بروز ہفتہ پی کے 536 اور 537 کراچی سکھر کراچی پی کے 687 اور 688 اسلام
آباد بہاولپور اسلام آباد پی کے 631 اور 632 اسلام آباد سکھر اسلام آباد پی کے 581 ملتان سے کراچی کو وقت تبدیل کر کے دوپہر 30۔2 بجے کر دیا گیا ہے۔ 11 اگست 2019 بروز اتوار پی کے 582 اور 583 کراچی رحیم یار خان کراچی پی کے 588 اور 589 کراچی بہاولپور کراچی پی کے 530 اور 531 کراچی سکھر کراچی پی کے 580 اور 581 کراچی ملتان کراچی پی کے 681 اور 682 اسلام آباد ملتان اسلام آباد پی آئی اے اپنے کرم فرماؤں سے اس زحمت پر معذرت خواہ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم کی ناسازگار صورتحال کے باعث دیگر اندرون ملک پروازوں کے مسافروں سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال کے لئے پی آئی اے کے کال سنٹر 786۔786۔111 پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبریں