03:15 pm
وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے بادشاہ سے رابطہ کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے بادشاہ سے رابطہ کر لیا

03:15 pm

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال پر اعتماد میں لیا اور انہیں بھارت کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے بھارتی حکومت کے کشمیر کے حوالے سے اقدامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے
جبکہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا ہے،بھارتی غیر قانونی اقدام مقبوضہ کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتا ۔وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کے رویے کا نوٹس لے اور خطے میں امن برقرار رکھنے کےلئے اپنا کردارادا کرے ۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے بحرین کے بادشاہ کو کشمیر کی تازہ صورتحال پر اعتماد میں لیا اور انہیں بھارت کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کے اقدامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل یو این او کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا ہے،بھارتی غیر قانونی اقدام مقبوضہ کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتا ۔وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کے رویے کا نوٹس لے اور خطے میں امن برقرار رکھنے کےلئے اپنا کردارادا کرے ۔ اس موقع پر بحرین کے بادشاہ نے کہا کہ بحرین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے ،امید ہے کہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا

تازہ ترین خبریں