01:06 am
پاکستان کےسب سے بڑے دریا میں طغیانی، شدید سیلاب کا خطرہ، ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا

پاکستان کےسب سے بڑے دریا میں طغیانی، شدید سیلاب کا خطرہ، ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا

01:06 am

کراچی(نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم اے سندھ نے سیلاب الرٹ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے 15اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے، دریائے سندھ اور نہروں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔پی ڈی ایم اے الرٹ میں بتایا گیا ہے
کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال سے کچے کے علاقوں میں نقصان ہوسکتا ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،پانی کی سطح 378کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر دریائے سندھ میں پانی کا اخراج 298کیوسک ہے۔اس کے علاوہ دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب پانی کا بہاؤ 109کیوسک ہے۔

تازہ ترین خبریں