02:43 am
 عید الاضحی کی چھٹیاں: لاہور سے نوے فیصد پردیسیوں کا انخلاء مکمل ہوگیا

عید الاضحی کی چھٹیاں: لاہور سے نوے فیصد پردیسیوں کا انخلاء مکمل ہوگیا

02:43 am

لاہور (آن لائن) عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے صوبائی دارالحکومت لاہور سے نوے فیصد پردیسیوں کا انخلاء مکمل ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز بادامی باغ اور بند روڈ پر اپنے آبائی علاقوں کی جانب جانے والے پردیسیوں کا رش رہا۔ جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرتے رہے۔ رابطہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ وہ مسافروں سے زائد کرایہ
وصول نہیں کر رہے بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے انہوں نے اپنے کرائے بڑھا دیئے ہیں۔ ان اڈوں پر مسافروں کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں ٹکٹوں کی دستیابی کے باوجود سفر کے لئے بس، کوچز، ویگنیں فراہم نہیں کی جا رہی تھیں۔ اس صورتحال پر شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا مگر محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران ٹھنڈے دفاتر میں بیٹھے رہے

تازہ ترین خبریں