04:25 am
اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این ا ے کے قبضے میں موجود  اربوں روپے کی اراضی چھڑوا لی گئی

اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این ا ے کے قبضے میں موجود اربوں روپے کی اراضی چھڑوا لی گئی

04:25 am

ساہیوال(این این آئی) ڈائریکٹر انٹی کر پشن ساہیوال شفقت اللہ مشتاق نے آج یہاں انکشاف کیا کہ پنجاب میں سر کاری زمینوں پرقبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کے دوران مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے زیر قبضہ 36ایکڑ زرعی اراضی92کروڑ روپے مالیت کی وا گذار کرالی اور محکمہ مال نے انٹی کر پشن ٹیم کے ہمراہ سر کاری اراضی واگذار کر وا کر محکمہ مال کے تحصیلدارکے سپرد کر دی گئی
۔سرکل آفیسر انٹی کر پشن رانا ندیم اقبال کو اطلاع ملی کہ جعلی الاٹمنٹ آرڈر کی آڑ میں کئی سالوں سے سر کاری اراضی واقع عارف والابورے والا روڈ چک 61۔ای بی اور65۔ای بی پر ہے ریکارڈ کی چیکنگ اور ریکارڈ کی طلبی پر چو ہدری محمد اشرف کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے جس پر ڈسٹر کٹ کلکٹر کے حکم پر قابضین سے قبضہ لے لیا گیا۔

تازہ ترین خبریں