09:29 am
حکومت کا بیرون ملک کام کرنے والے مزدوں کےلئے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کر دیا

حکومت کا بیرون ملک کام کرنے والے مزدوں کےلئے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کر دیا

09:29 am

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پندرہ اکتوبر کو بیرون ممالک میں کام کر نے والے مزدورں کیلئے صحت کارڈ جاری کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ریاست پاکستان بیرون ملک مقیم مزدوروں کو علاج کی سہولت فراہم کریگی، 17 اگست کو وزیراعظم اہم اعلان کریں گے،14 اگست کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی منا رہے ہیں۔ 15 اگست کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وزیراعظم عام عوام،غریب طبقے اور مستحق افراد کے لیے درد دل رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام ملک کے 43 اضلاع میں چل رہا ہ
ے۔انہوں نے کہاکہ تھرپارکر اور فاٹا کے ضم ہونے کے بعد وہاں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 17 اگست کو وزیراعظم ایک اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزارت سمندرپارپاکستانیز اور وزارت صحت نے مل کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پروگرام مرتب کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو پاکستانی مزدور اور ضرورت مند لوگ ملک سے باہر ہیں ان کے خاندانوں کو بھی صحت پروگرام میں شامل کریم گے۔زلفی بخاری نے کہاکہ جو پاکستانی مزدور بیرون ملک جاتے ہیں انکو بھی صحت کارڈ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مزدور لوگ محنت کرنے اپنے خاندان کو چھوڑ کر بیرون ملک جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں لیبر کیمپس کے دورے بھی کیے ہیں،عمومی طور پر مزدور طبقہ قرض لے کر بیرون ملک جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ غربت اور مشکلات کے باعث بعض لوگ غلط کام کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس طبقے کے لیے اقدامات کیے۔انہوں نے کہاکہ ظفر مرزا اور وزارت صحت نے اس پر بہت تیزی سے کام کیا ہے۔15 اکتوبر سے بیرون ملک جانے والے مزدوروں کے لیے صحت سہولت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،جو بھی مزدور باہر جائیں گے وزارت صحت اور وزارت سمندرپارپاکستانی مل کر ان کے علاج کا خرچہ برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا سمندرپارپاکستانیوں کے لیے یہ بڑا اقدام ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ یہ سہولت جو نئے لوگ جائیں گے ان کیلئے ہو گی۔،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پرانے لوگ جو بیرون ملک مقیم ہیں وہ پریمیئم ادا کر کے اس پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام میں تمام بڑی بیماریوں کے علاج بھی ہو سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ریاست پاکستان بیرون ملک مقیم مزدوروں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام میں پورے ملک سے بیرون ممالک جانے والے مزدور شامل ہونگے۔زلفی بخاری نے کہاکہ 14 اگست کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی منا رہے ہیں،15 اگست کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے درخواست ہے 15 اگست کو بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کریں۔انہوں نے کہاکہ میں خود بھی 15 اگست کو لندن میں انڈیں ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت کروں گا۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا