10:56 am
محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی

10:56 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک میں تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، زیریں سندھ، میرپوخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی ڈویژن، ژوب، سبی، قلات ڈویژن، اسلام آبا د، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح (آج) جمعہ سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثرمقامات پر جبکہ وسطی، جنوبی پنجاب، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

تازہ ترین خبریں