12:46 pm
چیئرمین سینیٹ کے بھائی وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی تعینات

چیئرمین سینیٹ کے بھائی وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی تعینات

12:46 pm

کوئٹہ(آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی اعجاز سنجرانی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا معاونِ خصوصی تعینات کردیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد صادق سنجرانی اپنا منصب بچانے میں کامیاب رہے تھے۔اعجاز سنجرانی کی تعیناتی کا اعلان ایک سرکاری اعلامیے کے ذریعے کیا گیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا
۔یہ بات مدِ نظر رہے کہ معاون خصوصی کی تعیناتی کا نوٹفکیشن بدھ کے روز جاری کیا گیا جو عام تعطیل کا دن تھا۔نوٹفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کے قواعد و ضوابط کے اصول 6 کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ا?ئندہ احکامات تک بخوشی اعجاز سنجرانی کو معاون خصوصی تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہیں جس کا اطلاق فوری ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں بھی اعجاز سنجرانی اس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے معاون خصوصی رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں