06:43 pm
پاکستان نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہاہے، فردوس عاشق

پاکستان نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہاہے، فردوس عاشق

06:43 pm

پشاور( آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی بڑا شیطان، تسکین کیلئے پتھرکی کنکریاں ماریں گے،وزیراعظم نے ایل اوسی پر ووٹ کی طاقت سے مودی کوللکارا، یوم سیاہ منا کر پاکستانی عوام نے پیغام دیا کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کی عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کی جدوجہد ہے، قومی سلامتی نے مشترکہ فیصلہ کیا اور پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادمنظور کی،
کہ پاکستان اس قرارداد کویواین سلامتی کونسل میں لے کرجائے۔بھارت میں اب سوائے ہندوازم اور آرایس ایس کی غنڈہ گردی کے بغیر کسی اقلیت کیلئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے یوم آزادی کے موقعے پر جوتقریر کی ہے وہ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔یوم سیاہ منا کر پاکستانی عوام نے پیغام دیا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، کشمیریوں کااستحصال ہورہا ہے،قائداعظم نے جس نظام کے خلاف جنگ لڑی تھی، وہ نظام پاکستانی عوام پر مسلط ہوگیا، لیکن 2018ء� کے الیکشن میں عمران خان نے ختم کیا، 72سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرکے عوام نے ووٹ دیا اور عمران خان نے ایک سال میں قائداعظم کے مشن کو پورا کرنے کی طرف گامزن کیا۔ایسا نظام جہاں انصاف ہو، میرٹ ہو،ادارے بااختیار ہوں، اور مساوات ہو، آج دیکھ رہے ہیں کہ آج عمران خان کے سامنے وہی لوگ کھڑے ہیں جو پاکستان کے دشن ہیں، جنہوں نے قائداعظم کو نہیں مانا وہی آج عمران خان کے سامنے دیوار بن کرکھڑے ہیں، موروثی سیاست کا عوام نے خاتمہ کیا۔ دوجماعتوں کی سیاست کو ختم کیا اور ان دونوں کی آپشن سے نکل کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروایا۔کل عوام نے دیکھا کہ کس طرح آزاد جموں کشمیر میں عوام کے ووٹ کی طاقت بولی ہے۔وزیراعظم نے ہندوستانی قیادت کو کشمیرکی ایل اوسی پرپیغام دیا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح ہندوستانی قیادت کو پیغام دیا اور مودی کو للکارا ہے۔ہم جنگ نہیں چاہتے اگر تم نے ہماری غیرت کو للکارا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ وہ بھی ہم اس پتھر سے جواب دیں گے، جو پتھر کی کنکریاں شیطان کو ماری جاتی ہیں،دنیا کے دور حاضر کے سب سے بڑے شیطان مودی کو پتھر ماریں گے اور اس کودنیا میں کہیں جگہ نہیں ملے گی۔ایک طرف وزیراعظم کی عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کی جدوجہد ہے،قومی سلامتی نے مشترکہ فیصلہ کیا اور پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادمنظور کی، کہ پاکستان اس قراردادکویواین سلامتی کونسل میں لے کرجائے۔

تازہ ترین خبریں

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے  کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

 بلاول حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

بلاول حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

لیگی رہنمائوں پر حملہ :واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی

لیگی رہنمائوں پر حملہ :واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی

چھٹی کے دن خوفناک دھماکا،بچوں سمیت متعددافرادبارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

چھٹی کے دن خوفناک دھماکا،بچوں سمیت متعددافرادبارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

گوادر میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ،جوانوں کی شہادت کی اطلاعات

گوادر میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ،جوانوں کی شہادت کی اطلاعات

اگر یہ کوئی ثابت کردے میں سیاست چھوڑدوں گا وزیراعظم عمران خان کی تقریرپررحمان ملک نے کھلاچیلنج دیدیا

اگر یہ کوئی ثابت کردے میں سیاست چھوڑدوں گا وزیراعظم عمران خان کی تقریرپررحمان ملک نے کھلاچیلنج دیدیا