10:12 pm
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

لاہور(روزنامہ اوصاف) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی بہادری اور جرأت کو سلام پیش کرتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں اور وطن کی مٹی پر فدا ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید لانس نائیک تیمور، شہید نائیک تنویر اور شہید سپاہی رمضان نے پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ شہید فوجی جوان ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں اور قوم کو وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی عظیم قربانی پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ

پروگرام لائیو ہے یا ریکارڈ شدہ ؟ سینئرصحافی کی وزیراعظم کو آزمائشی کال

اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

پشاور، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید

سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

آزادکشمیر میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی پھر سے بغل گیر

خاتون ایس ایچ او شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

خاتون ایس ایچ او شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

بلوچستان ہائیکورٹ کا خواتین کے وراثتی حق کو محفوظ بنانے پر زور