11:01 am
بھارت کی طرف سے جنگ کی تیاریاں ، پاکستان نے ہندوستان کو نا قابل یقین سرپرائز دیدیا 

بھارت کی طرف سے جنگ کی تیاریاں ، پاکستان نے ہندوستان کو نا قابل یقین سرپرائز دیدیا 

11:01 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی طرف سے جنگ کی تیاریاں ، پاکستان نے ہندوستان کو نا قابل یقین سرپرائز دیدیا ۔۔۔ بھارت کی جانب سے جنگ کی تیاریوں کے باوجود پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کیلئے کھلی رکھنے کا اعلان کردیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشرقی فضائی حدود مکمل طور پر آپریشنل ہے، بندش کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود اب بھی کھلی ہے۔
 
پاکستان نے کشیدہ حالات کے باوجود بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود تاحال مکمل طور پر بند نہیں کی ہے۔ پاکستان کی مشرقی فضائی حدود اس وقت مکمل طور پر کھلی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش یا اسے کھلے رکھنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے لیا جاتا ہے۔فضائی حدود کی بندش یا آپریشنل رکھے جانے کی پالیسی حکومت کو دینا ہوتی ہے، اس پر عملدرآمد کروانا سی اے اے کی ذمے داری ہے۔حکومت کی جانب سے تاحال ایسی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں جن میں بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر دیے جانے کی تلقین کی گئی ہو۔ جب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حکم نامہ جاری کیا گیا، تو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھی باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کر دیے جانے کے فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ کچھ اشارے ایسے بھی ملے ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ اسی باعث دفاعی تجزیہ کار بھارت کیلئے فضائی حدود فوری بند کر دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ رواں برس فروری کے ماہ میں ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی جو کئی ماہ تک بند رہی تھی۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ 

 

تازہ ترین خبریں

شادی میں جانے کیلئے تیار ہو رہی تھی خاتون، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ دیکھ کر آپ کے اڑ جائیں گے ہوش

شادی میں جانے کیلئے تیار ہو رہی تھی خاتون، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ دیکھ کر آپ کے اڑ جائیں گے ہوش

آندھی اور گرج چمک۔۔ بارشوں کی نئے سلسلے کی انٹری ۔آئندہ کتنے روز تک بادل برستے رہیں گے۔

آندھی اور گرج چمک۔۔ بارشوں کی نئے سلسلے کی انٹری ۔آئندہ کتنے روز تک بادل برستے رہیں گے۔

 ہم وزیراعظم کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل  کیلئے کوشاں ہیں،زلفی بخاری

ہم وزیراعظم کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں،زلفی بخاری

منی لانڈرنگ کیس :ایف آئی اے نے شہبازشریف کو20جون کو طلب کرلیا

منی لانڈرنگ کیس :ایف آئی اے نے شہبازشریف کو20جون کو طلب کرلیا

نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں  گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں  کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم کل سیف سٹی  ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

وزیراعظم کل سیف سٹی ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی