11:32 am
”عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دُشمن ہے“  سوشل میڈیا پر طیب اردگان کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ روز سے تُر کی کے صدر رجب طیب اردوان کی تُرک پارلیمنٹ سے خطاب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کشمیر اور پاکستان کا ذکر کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر جو ترجمہ کیا گیا تھا اس کے مطابق تُرک صدر وزیر اعظم پاکستان کے بارے میں کہتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دُشمن ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر عمران خان کے مخالفین کی جانب سے بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کی خارجہ پالیسی کو بھی ناکام قرار دے کر کڑی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
 
تاہم اس ویڈیو کا اصل ترجمہ سامنے آ گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نیوز اینکر اجمل جامی نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر تُرک وزیر اعظم کی جانب سے کیا جانے والا اُردو ترجمہ غلط ہے۔ دراصل تُرک صدر کہہ رہے تھے ”کشمیر کی صورت حال اور ہونے والے حادثات و واقعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر اعظم کی بھی کال آئی تھی۔ ان سے بڑی فائدہ مند گفتگو رہی۔ ہم ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کر کے اس ٹینشن کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ “ اجمل جامی نے کہا کہ اس ترجمے سے پتا چلتا ہے کہ ترُک صدر کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ترک صدر کی تقریر کا غلط ترجمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس ترجمے کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان پرتنقید کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں طیب اردگان نے نہ صرف عمران خان کے موقف کی تائید وتعریف کی بلکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے کوشش کا عزم بھی کیا. اینکر پرسن اجمل جامی نے پہلے ترک صدر کی جعلی ترجمے والی ویڈیو دکھائی اور پھر اصل ترجمے والی ویڈیو دکھا کر سچ واضح کردیا۔
 
تازہ ترین خبریں

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ

پروگرام لائیو ہے یا ریکارڈ شدہ ؟ سینئرصحافی کی وزیراعظم کو آزمائشی کال

اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

پشاور، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید

سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا