10:37 am
کوئٹہ میں دھماکا، 4افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوئٹہ میں دھماکا، 4افراد جاں بحق، 12 زخمی

10:37 am

کو ئٹہ (نیوز ڈیسک )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں واقع مدرسے سے متصل مسجد میں دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے منبر کے نیچے رکھے بارودی مواد کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں، جنہوں نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں