10:57 am
بھارت کو اس کی تباہی  سے  کوئی نہیں بچاسکے گا،بابر شہزاد

بھارت کو اس کی تباہی سے کوئی نہیں بچاسکے گا،بابر شہزاد

10:57 am

بھارت کو اس کی تباہی سے کوئی نہیں بچاسکے گا،بابر شہزاد کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی غلطی کا خمیازہ ہندوستان کوبھگتناپڑے گا میرپور(نامہ نگار) سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد اور سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفر اقبال نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے جوتاریخی غلطی کی ہے اس کااسے سنگین خمیازہ بھگتناپڑے گا۔ اب بھارت کو کوئی بھی ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچاسکے گا۔ نریندرمودی اپنے مظالم کی انتہاکوپہنچ چکاہے اور اس پرتکبراورغرورکابھوت سوارہوچکاہے۔ بہت جلد بھارت کے اندر کئی علیحدگی کی تحریکیں شروع ہونے والی ہیں۔ اان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری بابر شہزاد نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیرکے عوام کویقین دلاتے ہیںکہ ان کی آزادی کی تحریک میں ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی پرخاموش نہیں رہ سکتے ۔ بھارت نے کئی دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کو خوراک کی ضرورت ہے کئی بیمار ہیں جن کو ادوایات کی اشد ضرورت ہے عالمی مبصرین اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری طور پہ مقبوضہ کشمیر میں جا کر ہمارے محصور کشمیریوں کی خوراک کا انتظام کریں۔انہو ں نے کہا وہ وقت اب زیادہ دورنہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔