06:09 pm
پاکستانی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں ، کچھ ہی دیر میں کیا ہونےوالاہے ؟ ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں ، کچھ ہی دیر میں کیا ہونےوالاہے ؟ ہنگامی الرٹ جاری ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک میں تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مردان سے لے کر جہلم لاہور بشمول راولپنڈی اسلام آباد کے علاقے سپر سیل کلائوڈ کے باعث طوفانی بارشوں کا قوی امکان ہے ، آج رات پاکستانی سفر بالخصوص موٹر وے پر سفر سے گریز کریں
۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، زیریں سندھ، میرپوخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی ڈویژن، ژوب، سبی، قلات ڈویژن، اسلام آبا د، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح (آج) جمعہ سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثرمقامات پر جبکہ وسطی، جنوبی پنجاب، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران ملک کے بالائی حصوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ (آج) جمعہ کو سکھر، لاڑکانہ، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں، برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

 نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

 براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

 ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

 ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔شیخ رشید 

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل