06:35 pm
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو زبردست خوشخبری سنا دی ، کیا ہونےوالاہے ؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو زبردست خوشخبری سنا دی ، کیا ہونےوالاہے ؟

06:35 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات ہوئی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ پر بھی گفتگو کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاک فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔گذشتہ روز بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی تھی۔ اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے جبکہ لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ جبکہ آج صبح ایک مرتبہ پھر سے بھارتی فورسز نے ایل او سی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔ ترجمان پاک فو میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا مزید ایک جوان شہید ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ سپاہی محمد شیراز ایل او سی کے بٹل سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کی زد میں آئے۔

تازہ ترین خبریں

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو  خبردار کردیا

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

عمران خان شہبازشریف سے معافی مانگیں،مریم اورنگزیب

عمران خان شہبازشریف سے معافی مانگیں،مریم اورنگزیب

 ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

اسلام آباد میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے ماں اور بچہ ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے ماں اور بچہ ڈوب کر جاں بحق

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

جمشید دستی نے پشاور میں نکاح کرلیا۔۔۔!!! لڑکی کون ،کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے ؟ جانیں 

جمشید دستی نے پشاور میں نکاح کرلیا۔۔۔!!! لڑکی کون ،کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے ؟ جانیں 

بجلی صارفین کیلئے ریلیف ۔۔۔!!! مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بجلی صارفین کیلئے ریلیف ۔۔۔!!! مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ