02:54 pm
سلامتی کونسل کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی عمران خان اور ٹرمپ کے مابین رابطہ ہو گیا

سلامتی کونسل کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی عمران خان اور ٹرمپ کے مابین رابطہ ہو گیا

02:54 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسئلہ کشمیر پر بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل کے کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والے اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 منٹ تک جاری رہنے والی گفتگو میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی
مظالم کے حوالے سے امریکی صدر کو آگاہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال بارے آگاہ کیا جبکہ افغان امن عمل بھی زیر بحث آیا