09:11 pm
آصف زرداری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

آصف زرداری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

09:11 pm

اسلام آباد( این این آئی )سلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو19اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا،جیل میں آصف زرداری کو اے کلاس دینے کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش کیا گیا
۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے اور ایک ملزم نے بیان دیا ہے جسے آصف زرداری کے روبرو کرنا ہے لہٰذاسابق صدر کا مزید چار روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایک ہی بار 90 روز کا ریمانڈ دے دیں۔نیب حکام چار روز کا ریمانڈ لے کر پھر اگلی بار آکر نیا ریمانڈ مانگ لیتے ہیں، 90 روز کا تو نہیں ہو سکتا لیکن 14 روز تو ہو سکتے۔بار بار پیشی سے نقصان سرکاری خزانے کو ہی ہو رہا ہے۔اس موقع پر آصف زرداری روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ نیب والے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے، عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی گئی، عرفان منگی یہاں ہو تو پوچھوں کہ یہ کون سی اسلامی ریاست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا قانون ہے؟ عدالتی اجازت کے باوجود بیٹی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں، جس پر عدالت نے آصف زرداری کو آصفہ بھٹو سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی۔وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے درخواست کی کہ وکلا ء کی ٹیم کو آصف زرداری سے ہفتے میں دو بار ملاقات کی اجازت دی جائے۔ہمیں ملاقات سے پہلے دو سے تین گھنٹے انتظار کرایا جاتا ہے جو عدالت کی توہین ہے، وکلا بھی عدلیہ کا حصہ ہیں، مجھے اور فاروق ایچ نائیک کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔احتساب عدالت نے سابق صدر کو 19اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ۔احتساب عدالت کی جانب سے آصف علی زرداری کو اڈیالہ جیل بھیجنے کی روبکار بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار ملزم آصف زرداری کووصول کریں۔لطیف کھوسہ نے جیل میں آصف زرداری کو اے کلاس دینے کی درخواست بھی دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو جیل میں میڈیکل سہولیات اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے درخواست جمع کرادی گئی۔فاروق ایچ نائیک نے درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے لہٰذاان کا راہداری ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے درخو4است پر نیب پراسکیوٹر سے 19 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

تازہ ترین خبریں

ہڈیاں ریزہ ریزہ، زخموں سے چور جسم ،سالکوٹ میں سری لنکن شہری پر کیا قیامت ڈھائی گئی،رپورٹ نےنے عوام پر سکتہ طاری کردیا، ہر آنکھ آشکبار

ہڈیاں ریزہ ریزہ، زخموں سے چور جسم ،سالکوٹ میں سری لنکن شہری پر کیا قیامت ڈھائی گئی،رپورٹ نےنے عوام پر سکتہ طاری کردیا، ہر آنکھ آشکبار

مسلمان اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں ، دنیا دن کے وقت کالے سیاہ اندھیرے میں ڈوب گئی ، آسمان پر کیا بڑی تبدیلی نظر آرہی ہے ؟ 

مسلمان اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں ، دنیا دن کے وقت کالے سیاہ اندھیرے میں ڈوب گئی ، آسمان پر کیا بڑی تبدیلی نظر آرہی ہے ؟ 

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، دوران میچ ایسا کیا ہوا کہ کھیل اچانک روک دیا گیا گیا ، ؟ بڑی خبر

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، دوران میچ ایسا کیا ہوا کہ کھیل اچانک روک دیا گیا گیا ، ؟ بڑی خبر

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو اچانک گیئر لگ گیا ، نئی قیمت جانیں اس خبر میں 

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو اچانک گیئر لگ گیا ، نئی قیمت جانیں اس خبر میں 

افسوسناک سانحہ سیالکوٹ، سری لنکا نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

افسوسناک سانحہ سیالکوٹ، سری لنکا نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

فہد مصطفیٰ کی خاتون کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا،’’ منافقت‘‘کا الزام لگا دیا

فہد مصطفیٰ کی خاتون کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا،’’ منافقت‘‘کا الزام لگا دیا

تین ماہ تک مسلسل بارشیں۔۔ محکمہ موسمیات نےٹھنڈی ٹھنڈی  پیشنگوئی کردی

تین ماہ تک مسلسل بارشیں۔۔ محکمہ موسمیات نےٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کردی

کورونا وائرس کا ’اومیکرون‘ویئیرنٹ خوفناک صورت اختیار کرگیا،ویکسین بھی بے اثر نکلی، پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

کورونا وائرس کا ’اومیکرون‘ویئیرنٹ خوفناک صورت اختیار کرگیا،ویکسین بھی بے اثر نکلی، پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

15سالہ افغان لڑکی دنیا کی 25بااثر خواتین میں شامل، یہ لڑکی کون ہے اور کونسا بڑاکارنامہ سرانجام دے چکی ہے؟

15سالہ افغان لڑکی دنیا کی 25بااثر خواتین میں شامل، یہ لڑکی کون ہے اور کونسا بڑاکارنامہ سرانجام دے چکی ہے؟

قوم کا طویل انتظار ختم ہوا، آئندہ15دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟وفاقی وزیر اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی

قوم کا طویل انتظار ختم ہوا، آئندہ15دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟وفاقی وزیر اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی

اب 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، حکومت نے گھی ، تیل اورآٹے پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

اب 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، حکومت نے گھی ، تیل اورآٹے پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں