01:19 pm
سلامتی کونسل کا اجلاس معجزہ ہے، پاکستان اور کشمیریوں نے بڑی فتح حاصل کرلی !

سلامتی کونسل کا اجلاس معجزہ ہے، پاکستان اور کشمیریوں نے بڑی فتح حاصل کرلی !

01:19 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سلامتی کونسل کے اجلاس کومعجزہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان اور کشمیریوں کی فتح ہے، دنیا ہوش کے ناخن لے، پر سلامتی کونسل کی فوری رولنگ آنی چاہیے۔انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کی یہ فتح ہے کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں پہنچا ہے۔آج پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہوش کے ناخن لے اس مسئلے پر سلامتی کونسل کی فوری رولنگ آنی چاہیے۔
دوسری جانب کشمیر پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔آج کا اجلاس قراردادوں کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی پر بلایا گیا۔ بھارت کی تمام تر مخالفت کی کوششوں کے باوجود اجلاس بلایا گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ پاکستان کے خط کی روشنی میں چین کی درخواست پر تمام ممبران نے اجلاس بلانے کی حمایت کی۔اجلاس میں اقوام متحدہ فوجی مبصرگروپ اور محکمہ سیاسی امور بریفنگ دیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی صوابدید ہے کہ وہ پریس اسٹیٹمنٹ جاری کرے یا نہ کرے۔صورتحال خراب ہوئی تواوپن بحث بھی ہوسکتی ہے۔اس وقت سلامتی کونسل کی میزپرکوئی قرارداد نہیں ہے۔اس اجلاس کو کوئی ممبر ویٹو نہیں کرسکتا۔کونسل فیصلہ کرے گی کہ آگے کیسے چلنا ہے۔ پاکستان یا بھارت میں سے کسی کو اجلاس میں بلایا نہیں جائے گا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت ، مودی سرکار کے کشمیریوں پر ظلم وستم کی جانب توجہ دلائی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، اس کا نوٹس لیں، سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا سلامتی کونسل کا اہم ترین رکن ہے، اس لیے امریکا کشمیریوں کی قرارداد پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے ، اور کشمیریوں کوان کا حق دلایا جائے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا