10:01 am
یہ نہرو کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے، شاہ محمود قریشی

یہ نہرو کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے، شاہ محمود قریشی

10:01 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یہ نہرو کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں مقبوضہ کشمیر پر وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر میٹنگ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، ہم نے ایک معرکہ سر کیا ہے، جس سے بھارت چونک گیا ہے، یہ لمبی لڑائی ہے جو ہمیں ہر حال میں جیتنی ہے۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارت کے کسی بھی اقدام کامقابلہ کرنے کے لیے پاک فوج اور قوم تیار ہے، بھارت کے کسی بھی ایکشن کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔