03:04 pm
قوم کیلئے خوشخبری، 392کلومیٹر طویل سکھر ملتان موٹروے مکمل ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ۔پشاور۔کراچی موٹروے کا 392 کلومیٹر طویل سکھر ملتان سیکشن 36 ماہ میں مکمل ہوا جس پر2 ارب90 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کا سب سے بڑا نقل و حمل کا منصوبہ مقررہ مدت سے 2 ہفتے پہلے مکمل کرلیا گیا ہے۔ منصوبے کا مکمل ہونا نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور منصوبے کی جلد تکمیل کا اشارہ ہے۔منصوبے کی تعمیر کیلئے چین کے امپورٹ ایکسپورٹ بینک نے مالی امداد فراہم کی ہے۔392 کلومیٹر طویل شاہراہ 36 ماہ میں مکمل ہوئی
جبکہ اس پرتقریباً 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ چین اور پاکستان کی حکومتوں نے اس منصوبے کو بہت اہمیت دی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی کے فریم ورک کے تحت مکمل ہونے والا یہ پہلا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں 100 پل، 11 انٹرچینج اور 22 ٹال پلازے شامل ہیں۔ اس شاہراہ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق مئی 2018ء میں اس منصوبے کے شمال اور جنوب کے دونوں حصوں میں 58 کلو میٹر طویل سڑک کو مقررہ مدت سے 14 ماہ پہلے کھول دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔