03:28 pm
عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،ایک اور بڑے ملک نے متعدد پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،ایک اور بڑے ملک نے متعدد پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

03:28 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی حکومت بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے بہت سنجیدہ نظر آتی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان وزارت خارجہ کی کامیاب کوششوں کے نتیجے میں تھائی لینڈ کے حکام نے مختلف مقدمات میں جیلوں میں بند 17 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ یہ پاکستانی قیدی تھائی لینڈ کی کلونگ پرین جیل میں بند تھے۔جنہیں رہائی کے بعد آج پاکستانی سفارت خانے کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان قیدیوں کو آج رات تھائی لینڈ سے اسلام آباد ایئر پورٹ لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان حکومت نے پاکستانی قیدیوں کی حوالگی کے لیے ماضی میں معطل کیا گیا دو طرفہ سمجھوتہ بحال کر دیا ہے۔ جس کے بعد تھائی لینڈ کی کلونگ پرین جیل میں قید 17 پاکستانیوں کو رہا کرنے کے بعد سفارت خانے کے حوالے کر دیا۔قیدیوں کی حوالگی کی اس تقریب میں پاکستانی سفارتخانہ کے حکام ،تھائی لینڈ کے محکمہ امیگریشن کے افسران بھی شریک تھے۔ ان قیدیوں کو لینے کے لیے ایف آئی اے کا 3 رُکنی عملہ بھی بینکاک ایئر پورٹ پر موجود ہے۔ ان قیدیوں کو آج رات نجی ایئرلائن سے پاکستانی وقت کے مطابق 10بجے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قیدیوں کی حوالگی کا سمجھوتہ 2015 سے معطل تھا، جسے اب حال ہی میں بحال کر دیا گیا ہے۔ قارئین کو بتاتے چلیں کہ رواں سال جُون میں وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو دُنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کو ممکن بنانے کی خاطر ان کی تفصیلات مرتب کر کے پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان