09:05 pm
کشمیر زمین کا نہیں، ہندؤوں کو مسلمانوں پر فتح دلوانے کا مسئلہ ہے،مودی کے کشمیر پر اچانک فیصلے کے پیچھے کیا مقصد ہے،

کشمیر زمین کا نہیں، ہندؤوں کو مسلمانوں پر فتح دلوانے کا مسئلہ ہے،مودی کے کشمیر پر اچانک فیصلے کے پیچھے کیا مقصد ہے،

09:05 pm

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی مصنف نے مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر پر اچانک کیے جانے والے فیصلے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی مصنف کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ زمین کا نہیں بلکہ ہندؤوں کو مسلمانوں پر فتح دلوانے کا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس مسلم اکثریتی ریاست کو ہندؤوں کی طاقت کے اظہار کے لیے استعمال کیا ۔ بھارتی مصنف کپل کومی ریڈی نے اپنے مضمون میں کہا کہ مودی کا کشمیر پر اچانک فیصلہ ایک پُرانے ارادے کی تکمیل ہے ۔اس پُرانے ارادے کے تحت ایک ہندو ریاست میں مسلمانوں کو سرنڈر کرنا ہو گا
اور یہ بھارت کے تمام علاقوں کے لیے پیغام ہے کہ ہندو ریاست کے قیام کے لیے کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہے ، جو ریاست بھی اس راہ میں حائل ہو گی اسے طاقت کے زور پر دہلی کے کنٹرول (یونین ٹیرٹری) میں لایا جائے گا۔جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بھارت کے جمہوری اداروں کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہو سکتا انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن مودی ملک کو لیڈ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی و ذہنی تربیت آر ایس ایس کے کیمپ میں ہوئی جس کے بعد اس نے ہندو قوم پرستی کے پرچار کے لیے پورے ملک کا سفر کیا۔ گجرات کی وزارت اعلیٰ پر فائز ہو کر مودی نے مسلم کش فسادات کروائے تھے ۔ مودی اپنے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہندو اکثریت کے مذہبی جذبات کو بھڑکا رہا ہے اور اس کے لیے ریاستی اختیارات کا بہیمانہ استعمال بھی کر رہا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصنف نے مزید کہا کہ الیکشن 2014ء کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے ، پُر تشدد ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل، مسلم نوجوانوں پر ہندو لڑکیوں کو ورغلانے اور ''لو جہاد'' کے الزامات اور سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف جھوٹی خبریں اور ویڈیوز اس بات کا کُھلا ثبوت ہیں۔ کشمیر پر اس اقدام سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود کو ''نئے بھارت'' کا معمار قرار دینے کی کوشش کی جبکہ اس کے ایجنڈے میں بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر بھی شامل ہے ۔اس وقت نظر آنے والی خاموشی میں غصے اور نفرت کا لاوا پک رہا ہے جو کسی دن پھٹ پڑے گا ۔ بھارتی مصنف نے مزید کہا کہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کا فیصلہ خود بھارت کے اتحاد کے خاتمے کی شروعات ثابت ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے