04:07 pm
خان صاحب! آپ نے گھبرانا نہیں، پاک فوج مکمل طور پر تیار

خان صاحب! آپ نے گھبرانا نہیں، پاک فوج مکمل طور پر تیار

04:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’پاک فوج مکمل طور پہ تیار ہے‘ وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا۔ سینئرصحافی عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاک فوج مکمل طور پہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہوزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر بھارتی حملے کی بات مفروضے پر نہیں کی تھی، ان کے پاس مصدقہ معلومات تھیں، آرمی چیف نے ان سے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے۔سینیئر صحافی نے کہا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے، پاک فوج مکمل طور پہ تیار ہے، آپ بس اشارہ کریں‘۔
عمران یعقوب نے کہا کہ پاک فوج بالکل تیار ہے اور انکا جذبہ اتنا بلند ہے جتنا 1965میں بھی نہیں تھا۔ عمران یعقوب نے کہا کہ وزیراعظم نے جب کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر حملہ کیا جا سکتا ہے تو وہ مصدقہ بات کر رہے تھے۔خیال ر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ معلومات ملی ہیں کہ بھارت کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پلوامہ جیسا ایک اور واقعہ کروایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ بھارتپلوامہ جیسے واقعات کرائے گا، پاک بھارت سرحدوں پر صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری اب گھر میں نہیں بیٹھے گا اور کشمیر پر حملہ ہو سکتا ہے۔ اب سینیئر صحافی عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاک فوج مکمل طور پہ تیار ہے اور وزیراعظم کے اشارے کی منتظر ہے۔

تازہ ترین خبریں